ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عید سے قبل پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائیوں کی ہدایت

  عید سے قبل پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائیوں کی ہدایت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہور ٹریفک پولیس نے عید سے قبل پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت پر شہر بھر میں ٹریفک سگنلز اور اہم شاہراہوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والے پیشہ ور بھکاری نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کرتے ہیں بلکہ شہریوں کو ہراساں کر کے زبردستی پیسے بھی طلب کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 1 ہزار 800 سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے جبکہ گدا گری ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے منظم گروہوں میں نشئی افراد، جعلی خواجہ سرا اور آوارہ عناصر شامل ہیں، جو معصوم بچوں اور مجبور خواتین کو بھیک مانگنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ بچوں اور خواتین سے بھیک منگوانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔