ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکتی کپور کی موت کی افواہیں، اداکار کا ویڈیو پیغام جاری

شکتی کپور کی موت کی افواہیں، اداکار کا ویڈیو پیغام جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے معروف اداکار شکتی کپور نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی موت کی افواہوں کو سختی سے مسترد  کرتے ہوئے  ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

73 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں مداحوں کو یقین دلایا ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

ویڈیو میں شکتی کپور نے کہا ہے کہ ہیلو ایوری ون، میری موت کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے، میں بالکل صحت مند اور خوش ہوں۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ براہِ کرم ان افواہوں کو نظر انداز کریں۔

اداکار نے جامنی رنگ کی شرٹ پہنے نہایت پرسکون انداز میں گفتگو کی اور ساتھ ہی ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا جنہوں نے یہ جھوٹی خبر پھیلائی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر سائبر کمپلینٹ درج کروانے جا رہا ہوں کیونکہ یہ بالکل درست عمل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ شکتی کپور اپنے ولن اور کامیڈی کرداروں کے باعث بالی ووڈ میں ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔