ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔
سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 16 جون سے 8 ستمبر تک ہوں گی، زیر التوا مقدمات کے باعث ججز صرف ایک ماہ کی چھٹی لے سکیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز 15 روز اپنے شہر کی رجسٹریز میں خدمات انجام دیں گے، آئینی بنچ کے ججز کی تعطیلات مقدمات پر منحصر ہوں گی ۔
