ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ  کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی گئی اور 28 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے لیے ہوگا۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق تین ماہ مئی، جون اور جولائی 2025 کے لیے ہوگا۔