ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 281.52 روپے سے بڑھ کر 281.71 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اپریل 25 میں 5 ارب 54 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے ، درآمدی بل بڑھنے کی وجہ سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے ۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر12  پیسے مہنگا ہوکر 283.36 روپے پر پہنچ گیا . اوپن مارکیٹ میں یورو 1.59 روپے سستا ہوکر 319.88 روپے, برطانوی پاؤنڈ 1.72 روپے ستاہوکر 377.14  روپے  پر آگیا. یو اے ای درہم 4 پیسے مہنگا ہوکر 77.43 روپے, سعودی ریال 8 پیسے مہنگا ہوکر 75.66 روپے پر آگیا.