ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے دھواں دینے والی گاڑیوں کیخلاف فوری گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے اور محکمہ ماحولیات کے نئے سکواڈ زتعینات کرنے کا بھی حکم دیا،جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ موٹر وے پر ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دھواں دینے والی گاڑیوں کی نشاہدہی کرکے کارروائی کی جائے۔
جسٹس شاہدکریم نے سموگ تدارک کے متعلق سماعت کے دوران حکم دیا کہ لاہور میں دھواں دینے والی کوئی گاڑی داخل نہ ہو، ٹول پلازہ پر ہی کارروائی کی جائے،موٹروے وے اورملتان روڈ پردھواں دینے والی گاڑیوں کا فوری طور داخلہ بند کروائیں۔
جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیئےکہ محکمہ ماحولیات سموگ چیک کرنیوالے آلات اورگاڑیوں کوفوری فعال کرے، ممبر ماحولیاتی کمیشن سید کمال حیدر نےکہاکہ ماحولیاتی قوانین کے مطابق تعمیر ہونیوالی بلڈنگز کو ریلیف دینے کے متعلق ایل ڈی اے نے سمری بنائی ہے،ان کوکہا ہےکہ وہ رولز بنائیں۔
ایم اےاوکالج کی خاتون پرنسپل نے بتایا کہ کالج کی بیرونی دیواریں چھوٹی ہیں، لوگ کوڑاکرکٹ یہاں پھینکتے ہیں، نشئی داخل ہوجاتے ہیں، روکنے والا سٹاف نہیں ہے، تعینات سٹاف تنخواہ کالج سے لیتا ہے، ڈیوٹی ہائیرایجوکیشن میں کرتا ہے، کالج گروانڈ میں غیرمتعلقہ افراد کو کرکٹ کھیلنے سے روکیں توبڑی بڑی سفارشیں آجاتی ہیں، جسٹس شاہدکریم نے آپ اپنی شکایات لکھ کردیں،عدالت اس پرحکم جاری کرےگی ۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ،ممبرماحولیاتی کمیشن سید کمال حیدر، سیکرٹری کمیشن، فرحان سعید، ایل ڈی اے، پی ایچ اے، ٹریفک کے نمائندے پیش ہوئے،مزید سماعت16 مئی تک ملتوی کردی گئی، کیمرہ مین خالدملک کے ہمراہ ملک محمداشرف سٹی فورٹی ٹو۔