سٹی42: پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ راولپنڈ ی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی ھملے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے لےئ پی ایس ایل کے متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔
پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھارت نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کیا۔ بھارتی اقدام کا مقصد پی ایس ایل کو ناکام کرنا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام تھا۔ بھارتی جارحیت سے کرکٹ کو بچانے کے لئے پی ایس ایل کے میچ یو اے ای منتقل کر دیئے ہیں۔
غیر ملکی اور پاکستانی کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اور سکیورٹی کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔
آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے میچ یو اے ای منتقل کر دیئے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا، پاکستان کرکت بورڈ نے ہر شمکل میں کرکٹ کی بقا کو یقینی بنایا۔
پی ایس ایل کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنے کی پالیسی پر قائم ہے۔ پی ایس ایل کی کامیابی اور کرکٹ کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور رہیں گے۔
پی ایس ایل کی یو اے ای منتقلی
جمعرات کے روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی حملے کے سبب پہلے راولپنڈی مین پی ایس ایل کا کل ہونے والا میچ ملتوی کیا گیا۔ پھر پاکستان کرکت بورڈ نے ہنگامی اجلاس کر کے پی ایس ایل کو بچانے کے لئے بڑٓ فیصلہ کیا اور پی ایس ایل کے باقی میچ یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کے ساتھ کشیدگی اور ڈرون حملوں کے خطرہ کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی تمام میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کو آج جمعرات کی شام قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس کے دوران حتمی شکل دی گئی جس میں پی ایس ایل فرنچائز کے مالکان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ممکنہ سیکیورٹی خطرات پر بڑھتے ہوئے خدشات کے ساتھ، پی سی بی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لیگ کے بقیہ میچ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل 10کے بقیہ میچز دبئی میں ہوں گے۔
پہلی دستیاب فلائٹس سے غیر ملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے ، لیگ کے شیڈول میں 6 سے7 روز کا فرق آسکتا ہے۔
ایونٹ کے بقیہ 8 میچز کو متحدہ عرب امارات شفت کیا جا رہا ہے۔ ان میچوں مین دو سیمی فائنل اور فائنل میچ شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ان 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
بھارت کی جارحیت اور دراندازی کے باعث جمعرات کو راولپنڈی میں ہونے والا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔