سٹی42: پاکستان کے سویلین شہریوں کے خلاف بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے ردعمل میں پاکستان نے انڈیا کے جارحیت میں شامل کچھ طیارے مار گرائے تو انڈیا کے ساتھ تو جو ہوا سو ہوا، فرانس اور امریکہ مین بھی بعض لوگوں کو شدید شاک لگا جس کا اظہار اب تک ہو رہا ہے۔
امریکہ مین ایک عہدیدار نے "صفائی" پیش کی کہ پاکستان نے انڈیا کے جو طیارے گرائے ہیں وہ امریکی ایف سولہ طیاروں سے نہیں گرائے۔ صفائی پیش کرنے والے عہدیدار نے بتایا کہ انڈیا کے رافیل طیارے گرانے والے طیارے چین کے بنائے ہوئے تھنڈر جے 10 ن تھے۔ ان طیاروں نے رافیل طیاروں کو فضا سے میزائل مار کر گرایا۔
امریکی عہدیداروں نے برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔
امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے10طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے۔
عہدیدار کے مطابق چینی ساختہ جے 10 طیارے سے داغے گئے میزائلوں سے 2 طیارے مار گرائے گئے۔
ایک اور عہدیدار نے کہا کہ مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تھا۔
عہدیدار کے مطابق بھارت کے خلاف کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 16 طیارے استعمال نہیں کیے گئے۔
جب اندیا کے میڈیا نے اپنے پانچ طیاروں کی بربادی کا غم غلط کرنے کے لئے یہ افواہیں شائع کین کہ انڈیا نے پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے تو پاکستان کے عسکری حکام نے بتایا کہ ایف 16 تو سب مھفوظ ہیں، کوئی ایف 16 اڑایا ہی نہیں گیا۔ اب یہی بات امریکہ کے عہدیدار نے کنفرم کی ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی بھارت کے خلاف کارروائی میں جے10طیارے استعمال کرنے کی تصدیق کی تھی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے 3 رافیل طیارے مار گرانے میں جے 10 طیارہ استعمال کیا گیا۔
اس سے قبل دوسری طرف فرانسیسی اہلکار کے مطابق فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے کتنے رافیل طیارے مار گرائے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے۔