ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں آٹے کی قلت, قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہورمیں آٹے کی قلت, قیمت میں ہوشربا اضافہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: لاہورمیں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،کریانہ شاپس پر سستا آٹا 10 اور 20 کلو کا تھیلا نایاب ہوگیا۔

 ملز نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے 2700 کردی،پرچون دکانداروں نے بھی 20 کلو آٹے کے تھیلے کے دام بڑھا دیئے، پرچون فروشوں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا دکانوں پر 2750 سے 2800 روپے تک فروخت کیا جائے گا.

 یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی نہایت محدود مقدار آنے سےعوام  پریشان ہو گئے،گھنٹوں انتظار کے باوجود کسی کو آٹا ملتا تو درجنوں خالی لوٹ جاتے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer