ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی مشکلات میں اضافہ، تین اہم ممالک کا مالی امداد دینے سے انکار

حکومتی مشکلات میں اضافہ، تین اہم ممالک کا مالی امداد دینے سے انکار
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  تین دوست ممالک نے پاکستان کو فوری طور پر بڑی مالی امداد دینے سے انکار کردیا ، جس کے بعد پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے آپشن محدود ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں ، تین دوست ممالک نے پاکستان کو فوری طور پر بڑی مالی امداد دینے سے انکار کردیا۔دوست ممالک کے انکار کے بعد پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے آپشن محدود ہوگئے۔

شہباز حکومت ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے پر پہلے ہی رضامندی ظاہر کرچکی ہے اور پاکستان آئی ایم ایف سےاٹھارہ مئی کو دوحہ میں بات چیت شروع کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کو فیول سبسڈی کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی شرط کو جزوی طور پر نرم کرنے کو کہے۔

دوسری جانب سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ قرض کے نئے سودوں کو حتمی شکل دینے میں تاخیر ہے کیونکہ تمام قرضوں کو آئی ایم ایف کے معاہدوں کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔