ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی نے بڑا اعلان کردیا

ن لیگ کے منحرف رکن جلیل شرقپوری
کیپشن: PMLN MPA Jaleel Sharaqpuri
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے سابق وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا  قائداعظم کے بعد ہمیں عظیم لیڈر عمران خان کی صورت ملا جس کا ساتھ ہم کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نےامریکی سازش کے حوالے سےکہا کہ نواز شریف ،زرداری کا اتحادامریکاکےحکم کےبغیرناممکن تھا، عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم پر گرایاگیا لیکن اکیلاعمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اورپاکستان کیساتھ ہوں، امپورٹڈحکومت نامنظور نامنظور۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت منحرف اراکین کے بعداکثریت کھو دے گی، تمام مکاتب فکر کے علما عمران خان کےشانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

میاں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد عظیم لیڈر عمران خان کی صورت ملا، میری سیاست کا محور کل بھی عوامی خدمت تھا آج بھی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor