ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اور شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سےمتعلق بڑی خبر

عمران خان اور شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سےمتعلق بڑی خبر
کیپشن: imran khan And sheikh rasheed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان نے عمران   خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل،  سعدیہ تیمور اور  حنا پرویز نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد  پنجاب اسمبلی  میں جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ یہ ایوان اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے، کوئی بھی محب وطن شہری اداروں کے خلاف بیانات کو برداشت نہیں کرے گا۔

 قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ عمران خان اور شیخ رشید کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور  ان کے نام ای سی ایل  میں ڈالے جائیں۔