(سعید احمد سعید)مالدیپ نے پاکستان سمیت 6 ساؤتھ ایشین ممالک پر سفری پابندی عائد کردی،پابندی کورونا وائرس کے بھرتے ہوئے کیسز کے باعث لگائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مالدیپ نے پاکستان سمیت انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، نیپال اور بھوٹان کے شہریوں پر بھی سفری پابندی لگا دیں، پابند کا اطلاق 9مئی سے غیر معینہ مدت کے لیے ہو گا، جبکہ ساؤتھ ایشن ممالک کے ورک پرمٹ ہولڈرز پر بھی عارضی پابندی لگا دی گئی، اس حوالے سے مالدیپ کی وزارت سیاحت نے ہدایت نامہ جاری کردیا، فیصلہ خطے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا گیا۔
مزید پڑھئے: کینیڈا نے پاکستان پر بڑی پابندی لگادی
واضح رہے کہ قبل ازیں کینیڈا نے پاکستان اور بھارت پرسفری پابندی عائد کیں ہیں،کینیڈین ایوی ایشن نے (نوٹم) جاری کیا جس کے تحت بھارت اور پاکستان سے کینیڈا جانے والی تمام براہ راست پروازوں پر پابندی ہوگی، سفری پابندی 30 دن کی مدت کے لئے نافذ العمل ہوگی،پی آئی اے نے اپنی کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
کینیڈا نے پروازوں پر پابندی کا فیصلہ دونوں ملکوں میں کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث کیا ہے،متحدہ عرب امارات نے بھی کل سے بھارت سے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔
Important: Canada suspends direct flights from India and Pakistan for 30 days. Travellers going via indirect routes must obtain a pre-departure negative COVID-19 molecular test from the third country before continuing their journey to Canada. @TravelGoC
— Canada in Pakistan (@CanHCPakistan) April 23, 2021
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پابندی کے باعث ٹورنٹو میں موجود پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیاہے۔ کریو نے ہفتہ کو پاکستان روانہ ہو نا تھا، کپتان اور فضائی میزبانوں کو واپس لانے کے لئے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔