اکبرچوک،سمن آباد چوک پر انڈر پاس بنانے کا فیصلہ

 اکبرچوک،سمن آباد چوک پر انڈر پاس بنانے کا فیصلہ
کیپشن: akbar chowk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)شہر میں درپیش ٹریفک مسائل، چار میگا منصوبوں کے ساتھ اکبر چوک اور سمن آباد چوک پر بھی انڈر پاسز کی تعمیر کا پلان ، دو ارب 40 کروڑ لاگت کے منصوبوں کے لیے نئے مالی سال میں بجٹ مختص کرنے کی تحریری سفارشات محکمہ ہائوسنگ نے ارسال کر دیں ۔

تفصیل کے مطابق  شہر کے چار میگا منصوبوں کے بعد دو مزید میگا منصوبے زیر غور، گلاب دیوی انڈر پاس، شاہکام چوک فلائی اوور ، کریم بلاک فلائی اوور اور شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کے بعد اکبرچوک اور سمن آباد چوک پر بھی انڈر پاس بنانے کی سفارشات کر دی گئیں،دونوں منصوبوں کے لیے نئے مالی سال میں بجٹ مختص کرنے کی تحریری سفارشات کی گئیں ہیں۔

دو ارب چالیس کروڑ کی لاگت سے انڈر پاسز کی تعمیر کی جائیگی،دونوں انڈر پاس ٹو لین ڈول کیرج وے ونگے،محکمہ ہائوسنگ نے نئے مالی سال میں منصوبوں کے لیے بجٹ مختص کرنے سفارشات پنجاب حکومت اور ترقیاتی بورڈ کو بھجوا دیں ۔

واضح رہے کہ محکمہ پی اینڈ ڈی کے پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں شیرانوالہ گیٹ منصوبے کی حتمی منظوری دی گئی تھی، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ، چیف انجینئر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان بھی اجلاس میں موجود تھے،اجلاس میں شیرانوالہ گیٹ اور شاہکام چوک منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے بعد پنجاب حکومت نے اندرون شہر کے لئے شیرانوالہ گیٹ پر فلائی اوور بنانے کا منصوبہ بنایا تھا جس پر ایل ڈی اے حکام نے پی سی ون حکومت کو پیش کیا، جس کی اب باقاعدہ منظوری دی گئی ہے، منصوبے کے لیے فنڈز پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer