ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان بازار بند کرنے کا فیصلہ

رمضان بازار بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: ramzan bazar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:نارہے گابانس نابجے گی بانسری، ناہونگے رمضان بازار نا لگیں گی لمبی قطاریں، شہرکے 30 رمضان بازار 10 مئی کو بند کرنے کا فیصلہ 27 رمضان المبارک پیر کے روز بازاروں کا آخری روز ہوگا۔

محکمہ صنعت نے ڈویژنل کمنشر، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈی سیز کے مراسلہ جاری کردیا. مراسلہ کے متن کےمطابق 3 مئی کو پرائس کنٹرول و رمضان پیکج پر ویڈیو لنک اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں مراسلہ جاری کیاگیا27 رمضان المبارک کو رمضان بازاروں کا آخری روز ہوگا۔

رمضان بازاروں میں امسال عید بازار نہیں لگیں سابقہ ادوار میں 27 رمضان کو تین روزہ عیدبازار لگائے جاتے تھےاسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائسز مراسلہ کی کاپی سیکرٹری کوآرڈینیشن سی ایم سیکرٹریٹ، پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری پنجاب، محکمہ خوراک، محمکہ زراعت سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہ کو ارسال کردی.

لاہور کے گلبرک زون میں چار،نشتر زون میں پانچ،راوی زون میں تین سمن اباد زون میں تین بازار لگائے گئے داتا گنج بخش زون میں تین اقبال زون میں پانچ واہگہ میں دو لگائے گئےعزیز بھٹی زون میں تین اور شالامار زون میں تین رمضان بازار شامل کئے گئے ہیں.

Malik Sultan Awan

Content Writer