ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

` کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی

` کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی
کیپشن: corona sops
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا دوسرا روز،پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 266 مقدمات درج کر لئے۔
 ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جا رہاہے ، شہری ایس اوپیز کی پابندی کریں خلاف ورزی کسی صورت قابلِ برداشت نہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 266مقدمات درج کئے گئے جبکہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر193 افراد کےخلاف کارروائی کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر73 مقدمات درج کئے گئے جبکہ لاک ڈاؤ ن کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 333 مقدمات درج کئے گئے۔ 

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے شہر بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں تمام کاروباری مراکز بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گیے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل سٹور، ویکسین سینٹر ، پھل سبزی فروش ، گوشت اور دودھ دہی کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی۔

شہر میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کے کے لیے پولیس کی جانب سے شہر بھر میں گشت کیا گیا اور سنیپ چیکنگ بھی کی گئی ، لاک ڈاؤن کے باعث شہر کی سڑکیں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی، سڑکیں ویرانے کا منظر پیش کرتی رہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer