ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا لاک ڈاؤن، مسافروں کیلئے سفر کرنا مشکل ہوگیا

Corona Lockdown
کیپشن: Corona Lockdown
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: انسداد کورونا کے تحت ٹرانسپورٹ کا لاک ڈاؤن، شہر میں اورنج لائن، میٹرو بس اور سپیڈو بس بند، شہری چنگ چی اور آٹو رکشوں میں سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مسافروں کیلئے سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ شہری چنگ چی رکشوں میں سفر کرنے مجبور ہیں۔ جن میں انسداد کورونا ایس او پیزکےتحت 50 فیصد مسافر پالیسی پر عملدرآمد نہ کیا جا رہا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، چنگ چی پر سفر کرنا مجبوری ہے۔ میٹرو بس کے مقابلے چنگ چی یا آٹو رکشہ کے کرایہ کافی زیادہ ہی۔

چنگ چی ڈرائیورز کاکہنا ہے کہ کرایہ بڑھانے کی باتیں بے بنیاد ہیں، سواری کم ہونے کےباوجود کوئی کرایہ نہیں بڑھایا۔کورونا پالیسی کے تحت چنگ چی میں 6 کی بجائے 4 افراد بٹھانے سے آمدن متاثر ہوگی۔ 

دوسری جانب بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو دی جانے والی مہلت کا آخری روز ہے، لاری اڈا پر پردیسیوں کا رش ٹوٹ گیا ہے۔پنجاب حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔ 10مئی شام6بجے سے 15 مئی صبح 6 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔