واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی سے پریشان صارفین کیلئے خوشخبری

WhatsApp Privacy Policy
کیپشن: WhatsApp Privacy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کا استعمال آج کے دور میں کافی بڑھ گیا ہے، سوشل میڈیا یا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس جیسے فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب اور انسٹاگرام ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں آپ عوامی طور پر اشتراک کرنے کے لئے معلومات اور تصاویر شائع کرتے ہیں۔ کچھ لوگ قریبی دوست احباب کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال کافی بڑھ رہا ہے، آئے روز نئی سے نئی اپڈیٹ سامنے آرہی ہیں۔ حال ہی میں واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کرائی تھی جس کے مطابقاگر صارفین نے 15 مئی تک واٹس ایپ اپڈیٹ نہیں کی تو ان کا اکاؤنٹ ڈلیٹ کردیا جائے گا، لیکن ایک بار پھر واٹس ایپ کی انتظامیہ نے صارفین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔  واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک بیان جاری کیا ہے،جس کے تحت اگر صارف نے نئی پرائیویسی پالیسی قبول نہیں کی تو 15 مئی سے ان کا اکاؤنٹ بند نہیں کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی صارف یہ پالیسی قبول نہیں کرے گا تو اسے یاد دہانی کیلئے بار بار نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔ اگر وہ نئی عائد کی جانے والی شرائط قبول نہیں کریں گے تو ابتدائی طور پر وہ اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔  

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے عوام کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

رپورٹ کے مطابق صارفین موصول ہونے والی فون کالز اور ویڈیو کالز کا پھر بھی جواب دے سکیں گے۔ لیکن آئندہ چند ہفتوں بعد کالز یا نوٹی فکیشنز موصول نہیں کر سکیں گے اور واٹس ایپ فون پر پیغامات اور کالز بھیجنا روک دے گا۔ کمپنی نے نئی شرائط کے نفاذ سے متعلق تاحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔