ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ نے عوام کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے عوام کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا جس کے ذریعے اب واٹس ایپ پرویڈیوز اور تصاویر کو بڑے فارمیٹ میں دیکھنا ممکن ہو سکے گا۔

  تفصیلات کےمطابق فیچرکا مقصد تصاویر کو کھول کے دیکھنے کے بجائے پوری تصویر چیٹ کے اندر ہی نظر آئے گی اور تصویر کو کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔نیا فیچر واٹس ایپ ویڈیوز کو بھی ایسے ہی دکھائےگا، ایپ میں تصاویر اور ویڈیوز پہلے سے زیادہ بڑی ہونے سے کوئی بھی نامکمل تصویر نہیں دیکھ سکے گا۔

 ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر بھی کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔اس سے قبل واٹس ایپ میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں تھا اور صارف کو آڈیو میسج بھیجنے کے بعد اگر تبدیلی درکار ہوتی تو بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔

واٹس ایپ میں میسج بھیجنے کے آئیکن کے بعدریویو کا آپشن موجود ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے میسج کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے اور اگر وہ آڈیو مناسب نہیں یا اس میں کچھ تبدیلی کرنی ہو تو باآسانی اسے کینسل کرکے دوسرا میسج ریکارڈ کر سکے گا۔