وزیرِ زراعت نے تاجروں کو جلد خوشخبری ملنے کی نوید سنا دی

وزیرِ زراعت نے تاجروں کو جلد خوشخبری ملنے کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کی معروف صنعت کار شیخ سعید کے گھر ڈیفنس آمد ،صنعت کاروں اورتاجروں کوحکومت کی جانب سے جلد خوشخبری ملنے کی نوید سنادی۔
تفصیلات کے مطابق صنعت کار شیخ سعید ، شیخ سعد اور شیخ احمد نے وزیر زراعت کو خوش آمدید کہا۔ وزیر زراعت نے کہا تاجر اور صنعتکار ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ وزیر زراعت نے کہا کہ بہت جلد ملک معاشی طور پر ترقی کرے گا۔

اس موقع پر شیخ سعید نے کہا الخیر گروپ پاکستان کی پچاس سالوں سے خدمت کر رہا ہے، یہ فائیو سٹار کے نام سے فوم بنانے والا پاکستان کا بڑا ادارہ ہے،اگر حکومت حوصلہ افزائی کرےتو مزید ترقی کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔ شیخ سعید نے ملک نعمان لنگڑیال کی بطور وزیر زراعت خدمات کو سراہا ۔اس موقع پر سماجی رہنما آغا کاشف ، سردار رؤف وٹو ، تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر کھوکھر ، وزیر ذراعت کے چیف ایڈوائزر شاہد قادر و دیگر بھی موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer