پتنگیں اور کیمیکل ڈور سے تیار ہونے والی چرخیاں سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

 پتنگیں اور کیمیکل ڈور سے تیار ہونے والی چرخیاں سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور کر ائم رپو رٹر: چوکی انچارج سگیاں ٟشاہدرہٞ غلام باری نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور سے تیار ہونے والی چرخیاں سپلائی کرنے والے ایک ملزم فقیر حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت سٹی ڈویږن کے تمام سرکلز میں ڈی ایس پیز کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کرنے کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل چودھری افتخار وریا کی نگرانی میں ایس ایچ او شاہدرہ انسپکٹرچو دھر ی مقصود گجر اور چوکی انچارج سگیاں ٟشاہدرہٞ غلام باری سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل سکواڈ نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں ، بڑے بڑے سائز کے گڈے اور کیمیکل سے تیار ڈور اور چرخیاں سپلائی کرنے والے ڈیلر فقیر حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کے مطابق گرفتار ملزم فقیر حسین پک اَپ میں خفیہ خانوں میں پتنگیں ، کیمیکل ڈور اور چرخیوں سمیت بڑے بڑے سائز کے گڈے لوڈ کر کے شہر میں داخل ہو رہا تھا کہ خفیہ مخبری پر اسے پک اَپ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 350 رنگ برنگی پتنگیں، بڑے بڑے سائز کے گڈے اور کیمیکل سے تیار 100 چرخیاں اور ڈور برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ مریدکے، کوٹ عبدالمالک اور فیروز والہ سمیت کالا خطائی روڈ سے پتنگیں ، گڈے اور کیمیکل سے تیار ڈور اور چرخیاں تیار کروا کر لاہور کے پوش علاقوں میں سپلائی کرتا ہے۔ ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید ریکوری کے لئے پتنگ سازی کے کارخانوںپر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer