غوث الاعظم روڈ (زین مدنی ) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے ایک نیا خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بادلوں کی آغوش میں چاند اپنی چاندنی سے رات کی تاریکی کو چمکا رہا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی چاند کی اِس خوبصورت تصویر کے ساتھ نیلم منیر نے اپنے مداحوں کے لیے اللہ تعالیٰ پر یقین سے متعلق ایک پیغام بھی جاری کیا۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم میں سے جو اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتا ہے، اس شخص کو اس کی کمزوری کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہتری کی توقع رکھنا ہماری زندگی کی خوشی اور کامیابی کے لیے سب سے اہم ہے۔
View this post on Instagram???? @rozinamunibofficial ???? @vickyhassan.official #baranerehmat #ajtvajtv
اِس کے علاوہ اداکارہ نے اگلی پوسٹ میں اپنی بھی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بلیک اینڈ وائٹ خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
کچھ روز قبل نیلم منیر نےانسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ موجودہ صورتحال میں دن و رات دوسروں کی مدد اور خدمت انجام دے رہے ہیں، خواہ وہ ڈلیوری بوائے ہو یا گھروں پر کام کرنے والے ملازم، ہمیں ایسے لوگوں کا درد محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ عزت نفس کی خاطر دوسروں سے صدقہ نہیں لیتے لیکن یہ وقت ہے کہ ہم سب ایسے لوگوں کے لئے قدم آگے بڑھائیں اور عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔