داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 11 ہوگئی

 داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 11 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی میو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد  شہداء کی تعداد 11 ہوگئی۔

سانحہ داتا دربار کئی گھرانوں کا سکون اجاڑ گیا، لاہور کی فضا دورسرے روز بھی سوگوار ہے، ہر طرف اداسی چھائی ہے، داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار میو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کے بعد دھماکے کے شہداء کی تعداد 11 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا نام صدام حسین ہے اور وہ قصور کا رہائشی تھا، شہید اہلکار کی میت کو پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز داتا دربار گیٹ نمبر 2 کے باہر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید ہوئے اور 24سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer