سٹی 42: مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے معاشی اثرات، پنجاب حکومت نے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر لگائے گئے نگہبان دسترخوان بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔ صوبے بھر میں سرکاری سطح افطاری پوائنٹس بند رہیں گے۔
حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ۔
مستحق افراد کے لیے متبادل ریلیف اقدامات پر بھی غور جاری ہے ۔ رمضان میں فلاحی سہولت جاری رکھنے کے لیے نیا طریقہ کار مرتب کیا جائے گا۔
مخیر حضرات کی جانب سے نگہبان دسترخوان جاری رہ سکتے ہیں ۔