ویب ڈیسک : عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کے نرخ نمایاں طور پر کم ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 573 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور پاکستان میں فی تولہ چاندی 37 روپے کم ہو کر 8 ہزار 894 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آ گئے ہیں۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 65 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 106 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، جبکہ عالمی نرخوں میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔