ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: شاہراہوں پر جدید ٹریفک پولیسنگ کا نیا دور,ون ایپ اور نئی یونیفارم کا آغاز

 اس سسٹم کے تحت ٹریفک کی ہر خلاف ورزی باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنے گی، جو ضرورت پڑنے پر ثبوت کے طور پر بھی پیش کی جا سکے گی

لاہور: شاہراہوں پر جدید ٹریفک پولیسنگ کا نیا دور,ون ایپ اور نئی یونیفارم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے جدید پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت افسران اور وارڈنز کے لیے ون ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے تمام سرکل افسران کو ون ایپ کے ساتھ آئی پیڈ فراہم کیے ہیں، جس سے وہ مختلف آپریشنز کو ایک ہی کلک پر انجام دے سکیں گے۔

ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق، ون ایپ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور متعدد محکموں کے ڈیٹا سے منسلک ہے، جس کے ذریعے ٹریفک وارڈنز اب فوری کارروائیاں کر سکیں گے۔

 اس سسٹم کے تحت ٹریفک کی ہر خلاف ورزی باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنے گی، جو ضرورت پڑنے پر ثبوت کے طور پر بھی پیش کی جا سکے گی۔

ون ایپ کے استعمال سے ٹریفک آفیسر موقع پر ہی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، چوری شدہ گاڑیوں، گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفیکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری تصدیق کر سکے گا۔

 علاوہ ازیں، تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں بھی فوراً ممکن ہو جائیں گی۔

انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت اب ای-چالان، ایف آئی آر کا اسٹیٹس اور ڈرائیور کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔

 اس جدید ون ایپ کے ساتھ نئی الیکٹرک گاڑی نے مین بلیوارڈ گلبرگ سے اپنی ڈیوٹی کا آغاز کر دیا ہے، جس سے شہر میں ٹریفک نگرانی اور قانون نافذ کرنے کے عمل کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔