ملک اشرف : چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی ہائیکورٹ آمد، چیف جسٹس عالیہ نیلم سےان کے چیمبر میں ملاقات،ہائیکورٹ کی نئی زیر تعمیر عدالتوں سےمتعلق تبادلہ خیال ، چیف جسٹس نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہارکیا ۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کی نئی زیر تعمیر 11 منزلہ عمارت کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر عدالتوں کی نئی عمارت کی تعمیر، منصوبے کی تکمیل اور اس کے لیے درکار بقایا فنڈز کے اجراء سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے ۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے منصوبے کی موجودہ صورتحال ، آئندہ مراحل اور بقایا فنڈز کے اجراء بارے آگاہ کیا۔ ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نئی11 منرلہ عمارت عدلیہ کے حوالے کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے چیف سیکرٹری کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔۔ ملاقات کے دوران عدالتی نظام سے متعلق مختلف نوعیت کے انتظامی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔