ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:سی سی ڈی کے زیر تفتیش4 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

 لاہور:سی سی ڈی کے زیر تفتیش4 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :لاہورمیں سی سی ڈی کے زیر تفتیش 4 ملزمان مبینہ طور پر مقابلے کے دوران ہلاک ہو گئے.

 پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ کاہنہ اور گرین ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق، سی سی ڈی صدر اور کاہنہ کے اہلکار دو دو زیر حراست ملزمان کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے۔ کاہنہ کے علاقے میں مبینہ طور پر ملزمان کے ساتھیوں نے گھات لگا کر پولیس پارٹی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں زیر حراست ملزمان عرفان اور آصف کو گولی لگ گئی۔ اسی طرح گرین ٹاؤن کے علاقے میں شاہد اور بلال مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چاروں ملزمان دوران ڈکیتی اور مزاحمت کے دوران گولیاں چلانے کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔ سی سی ڈی صدر اور کاہنہ کے اہلکار مبینہ مقابلے میں محفوظ رہے۔

چاروں ملزمان کو سی سی ڈی اہلکار ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کے خلاف سی سی ڈی افسران نے فوری نوٹس لیا ہے اور واقعے کی تفتیش کے بعد 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔