ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: بین الاقوامی فلائٹس متاثر, 22 پروازیں منسوخ

لاہور سے دبئی، دوحہ، بحرین سمیت دیگر ائیرپورٹس پر جانیوالی 22 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

لاہور: بین الاقوامی فلائٹس متاثر, 22 پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :لاہور سے مشرق وسطیٰ اور کچھ ایشیائی مقامات کے لیے جانے والی بین الاقوامی پروازیں دسویں روز بھی منسوخ رہی ,جس کے باعث مسافروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، دوحہ، بحرین سمیت دیگر ائیرپورٹس پر جانیوالی 22 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی ائربلیو کی پرواز پی اے 410 اور ایمریٹس کی ای کے 625 منسوخ ہو گئی ہیں، جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 624 بھی متاثر رہی۔

 لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ائرویز کیو آر 621 جبکہ دوحہ سے لاہور آنے والی کیو آر 620 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

اسی طرح، لاہور سے کویت جانے والی کویت ائیر کی یو 202 اور جزیرہ ائیر جے نائن 502 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ کویت سے لاہور آنے والی جزیرہ ائیر جے نائن 501 بھی متاثر رہی۔

ابوظہبی کے لیے جانے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 285 اور وہاں سے واپس آنے والی ای وائے 284 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

 لاہور سے شارجہ جانے والی ائربلیو کی پی اے 412 اور بحرین کے لیے جانے والی گلف ائیر جی ایف 765، ساتھ ہی بحرین سے لاہور آنے والی جی ایف 764 پروازیں بھی منسوخ رہیں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ اور کچھ ایشیائی مقامات کے لیے لاہور سے جانے والی گزشتہ روز بھی منسوخ رہی جبکہ لاہور سے یو اے ای، دوحہ اور بحرین کے لیے کل 12 پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔

لاہور سے ابوظہبی جانے والی ائیر بلیو پی اے  430 ، اتحاد ائیر  ای وائے 285 منسوخ ہیں، جبکہ ابوظہبی سے لاہور آنے والی اتحاد ائیر   ای وائے 284 بھی منسوخ کر دی گئی۔

  لاہور سے دبئی جانے والی ائربلیو  پی اے 410 ، لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ائیر  کیو آر 621 جبکہ دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائرویز  کیو آر  620 منسوخ ہو گئی تھیں۔

  بحرین کے لیے بھی پروازیں متاثر ہوئی ہیں: لاہور سے بحرین جانے والی گلف ائیر جی ایف 767 اجبکہ بحرین سے لاہور آنے والی گلف ائیر جی ایف 766 منسوخ کی گئیں۔

اسی طرح، لاہور سے گوانگ ژو جانے والی چائنا سدرن سی زیڈ6038 اور گوانگ ژو سے لاہور آنے والی چائنا سدرن سی زیڈ 6037 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی۔