ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دل کا مریض بنانے والا ہزاروں لٹر تیل پکڑ لیا، مجرم نہیں پکڑے

Used Cooking Oil, Punjab Food Authority Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   لاہور، بہاولپور ،ملتان سے استعمال شدہ آئل جمع کرنے والا مافیا بے نقاب تو ہو گیا لیکن پبلک کی سحت کے ساتھ بھیانک کھیل کھیلنے والے مجرموں میں سے ایک بھی نہیں پکڑا گیا۔ 
ڈی جی فوڈ اتھارٹی  نے خود اپنی سربراہی میں ہلوکی میں استعمال شدہ آئل سپلائی کرنیوالے گودام پر چھاپہ مارا۔ دل کی بیماریوں میں مبتلا کرنے والا کوکنگ آئل  ہزاروں لٹر پکڑ لیا، مقدمہ بھی درج کروا دیا لیکن گرفتار ایک بھی مجرم نہیں کروایا۔
بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجہ میں 25ہزار لٹر استعمال شدہ آئل تلف کیا گیا، جعلی کوکنگ آئل کا مینوفیکچرنگ یونٹ بند  کر دیا گیا اور  سنگین جرم کے مرتکب مالک اور مینجر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے اس ادھوری کامیابی کے متعلق میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شہر سے دور دیہات میں چھپ کر گودام میں مضر صحت آئل جمع کیا جارہا تھا۔  استعمال شدہ آئل کو ملتان بہاولپور لاہور کے مضافات سے بلٹی کے ذریعے ہلوکی منگوایا جاتا تھا۔ اس یونٹ میں آئل کی خرید و فروخت اور سپلائی کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ 

گودام میں صفائی کے ناقص انتظامات، دیواروں پر جالے، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی، استعمال شدہ آئل کو لاہور اور مضافات میں موجود فرائینگ پوائنٹس پر فروخت کیا جانا تھا۔ 

مجرموں کے فیکٹری سے فرار ہو جانے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔