ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی 2025 ؛ فاتح اور باقی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

چیمپئنز ٹرافی 2025 ؛ فاتح اور باقی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر (پاکستانی 62 کروڑ روپے سے زائد) انعامی رقم ملے گی جب کہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر (پاکستانی 31 کروڑ روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔

سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) جبکہ پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو فی ٹیم 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر (پاکستانی 9 کروڑ روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ساتویں نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر (تقریباً چار کروڑ روپے پاکستانی) انعامی رقم دی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے والی میزبان ٹیم پاکتسان کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر (پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 4 کروڑ روپے) دیے جائیں گے۔