ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ اداکارامیتابھ اور ابھیشیک بچن کے ہاتھ میں 2 گھڑیاں ؛ بڑی وجہ سامنے آگئی

بالی وڈ اداکارامیتابھ اور ابھیشیک بچن کے ہاتھ میں 2 گھڑیاں ؛ بڑی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ہاتھ میں 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں ، مداح متجسس ہیں ،اس  کی بڑی وجہ سامنےآگئی 
ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں اس روایت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ روایت ان کی والدہ جیا بچن سے شروع ہوئی،بالی ووڈ انڈسٹری میں بچن خاندان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہے۔ امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اکثر دو دو گھڑیاں پہنے نظر آتے ہیں جس سے مداحوں میں تجسس پیدا ہوتا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔

ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں اس روایت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ روایت ان کی والدہ جیا بچن سے شروع ہوئی۔ہ جب میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے یورپ گیا تو والدہ یورپ اور بھارت کا ٹائم زون مختلف ہونے کی وجہ سے 2 گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ وہ مجھ سے صحیح وقت پر بات چیت کر سکیں۔

امیتابھ بچن نے بھی ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ کبھی کبھار تفریحاً تین گھڑیاں بھی پہنتے ہیں۔