ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی 37.5 اوورز میں 165 رنز پر پانچویں وکٹ گرگئی۔ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا جڈیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت پانچویں اور نیوزی لینڈ تیسری بار پہنچا ہے، دونوں ٹیمیں ایک ایک بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرچکی ہیں۔ نیوزی لینڈ نے 2000ء میں بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی جیتی تھی جبکہ 2009 میں دوسری بار اسے آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔