ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ 4 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور؛ 4 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک: ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی ، چھاپہ مار کاروائی میں 4 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

چھاپہ مار کارروائی لاہور میں کونین ٹریول اینڈ ٹورز پر کی گئی، گرفتار ملزمان میں محمد رشید، اقدس علی، ناظم اور عمر شامل ہیں، ملزمان سے موبائل فونز اور دیگر ریکارڈ بھی برآمد کر لیا، ملزمان سے 101 پاکستانی پاسپورٹ، 15 پاکستانی شناختی کارڈ اور 2 جعلی ملائشین ویزا برآمد ہوئے۔

ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پاسپورٹس اور بھاری رقوم وصول کر رہے تھے، ملزمان برآمد ہونے والے پاسپورٹس و دیگر دستاویزات کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔


چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر لاہور زون کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گی ہیں، گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔