ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ ادائیگی کے بعد بابر اعظم کی افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

 عمرہ ادائیگی کے بعد بابر اعظم کی افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا۔

 بابراعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں، سابق کپتان کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔

بابراعظم 15 مارچ کو وطن واپس آکر دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

مڈل آرڈر بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer