ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارات میں پیسے لوٹنے والا 14 سالہ لڑکا بجلی کی تاروں سے چپک کر ہلاک

بارات میں پیسے لوٹنے والا 14 سالہ لڑکا بجلی کی تاروں سے چپک کر ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست ہریانہ کے گاؤں تاجپور میں بارات میں لٹائے جانے والے پیسے لوٹنے کی کوشش کرنے والا 14 سالہ لڑکا بجلی کی تاروں سے چپک کر ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ہیمانشو نامی لڑکا، جو ایک مزدور کا بیٹا تھا، بارات میں پیسے لٹتے دیکھ کر انہیں لوٹنے کے لیے ایک مکان کی چھت پر چڑھ گیا۔ بدقسمتی سے چھت پر موجود بجلی کی تاروں سے چھونے کے باعث وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔