ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی طالب علم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

پاکستانی طالب علم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستانی طالب علم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے، وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے۔

موسیٰ ہراج کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، موسیٰ ہراج وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔

موسی ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، اس سے قبل محترمہ بے نظیربھٹو،احمد نواز اور اسرار کاکڑ بھی پاکستان سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں یونین کے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔