شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی

 شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور قلندر کی ناقص کارکردگی شاہین شاہ آفریدی کو مہنگی پڑ گئی،پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی نہ ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی۔

لاہور قلندرز اور قومی ٹیم ٹی20 کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں لاہور قلندر پی ایس ایل سیزن نائن میں کوئی میچ نہیں جیت سکی۔شاہین آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ میں چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پی ایس ایل نائن میں شاہین آفریدی کی انفرادی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔شاہین آفریدی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان کیلئے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سابق کپتان بابر اعظم بھی دوبارہ قومی ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے ڈور میں شامل ہیں۔