سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا  اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 30 ہزار 200  روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کےمطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی1372 روپے اضافے سے ایک لاکھ80 ہزار 913 روپے ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18  ڈالر اضافے سے 2185 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں450 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer