محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پل پل بدلتا موسم،مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا اور11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر بارشیں برسائے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا، آج سے 13 مارچ کے دوران بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 سندھ میں 10 اور 12 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

 پنجاب اور اسلام آباد میں 11 سے 14مارچ کے دوران بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer