وزیراعظم شہباز شریف نےلیگی امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

Shahbaz sharif,asked for applications ,Pmln candidates,party tickets,City42
کیپشن: Prime minister Shahbaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔

 شہباز شریف نے پارٹی صدر کے طور پر ہدایات جاری کیں، ن لیگ کےصدر   شہباز شریف نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں امیدوراں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کی پارلیمانی بورڈز کو بھی ہدایت کی ہے،پارٹی صدر نے  امیدواروں کو ہدایت کی کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی طرف سے صوبہ پنجاب میں کاغذات نامزدگی کیلئے 12 مارچ کی آخری تاریخ کا اعلان ہونے کے پیش نظر اپنے اپنے حلقوں میں کاغذات جمع کرائیں۔ 

 صدر  مسلم لیگ ن نے امیدواروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں، مسلم لیگ (ن) پاکستان اور عوام کی خدمت کا نام ہے،انہوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اب بھی سرخرو ہوں گے، مہنگائی میں کمی، دہشت گردی کا خاتمہ، عوام کے لئے بہترین سفری سہولیات قائد نواز شریف اور ان کی جماعت کی پہچان ہے۔

 محمد شہباز شریف نے کہا کہ جیسے بجلی کے اندھیروں کو مٹایا، پاکستان کو معاشی قوت بنایا، ایک بار پھر یہ منزل حاصل کریں گے،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع دیئے، لیپ ٹاپ، وظائف دئیے، یہ سفر آگے بڑھائیں گے، ملک کو معاشی تباہی، مہنگائی اور مسائل کے عذاب میں مبتلا کرنے والوں کو عوام جانتے اور پہچانتے ہیں۔  

  انتخابی مہم چلانے کے لئے حکمت عملی کی تیاری کے حوالے سے انتخابی امیدواروں کو درخواستیں جمع کروانے کے لئے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ رابطہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔