(ویب ڈیسک) کشمور میں ہندو لڑکے نے اسلام قبول کر کے مسلمان لڑکی سے شادی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع کشمور میں راحل کمار نامی ہندو لڑکے نے کچھ عرصہ قبل پیر بھرچونڈی شریف کی درگاہ پر جا کر اسلام قبول کر لیا تھا۔ اب اس ہندو لڑکے کی شادی ایک مسلمان لڑکی کے ساتھ ہو گئی ہے جس میں مذہبی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ شہریوں نے بھی شرکت اختیار کی۔
اسلام قبول کرنے والے نوجوان کا نام راحیل خان رکھا گیا ہے۔ اب 25 سالہ راحیل خان کا نکاح 19 سالہ عافیہ کے ساتھ کشمور کے مدرسہ آیلعل علوم میں ہوا ہے۔ نوجوان کے نکاح میں مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کشمور کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں جاری شدید مسلم دشمنی اور ہندو انتہا پسندی کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں۔