گھی کے بعد چینی کی قیمت میں بھی اضافہ

sugar
کیپشن: sugar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رمضان المبارک سے پہلے ہی  یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی ہو گئی ۔

وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی فی کلو 2 روپے مہنگی ہوئی جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھا کر 91 روپے کلو کر دی گئی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کیلئے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو برقرار رہے گی۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق چینی ہم نے مہنگی نہیں کی، جی ایس ٹی کی وجہ سے 2  روپے بڑھے، مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 105 روپے کلو ہے۔