ثانیہ کی الوداعی پارٹی میں شوہر کے بغیر شرکت،مداح پریشان

ثانیہ کی الوداعی پارٹی میں شوہر کے بغیر شرکت،مداح پریشان
کیپشن: Sania Mirza
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پارٹی میں شوہر شعیب ملک کی غیر حاضری  پر مداح ایک بار پھر پریشان ہوگئے۔

ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے والی ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ اپنے آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 مارچ کو ثانیہ کیلئے ایک شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-03-09/news-1678357238-4367.jpg
اس تقریب میں ثانیہ نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ شرکت کی، تقریب میں شوبز اور اسپورٹس شخصیات کے علاوہ ثانیہ کے قریبی عزیز بھی شریک ہوئے اگر کوئی شریک نہ ہوئے تو وہ شوہر شعیب ملک تھے جن کی غیر موجودگی پر مداح تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-03-09/news-1678357249-2931.jpg

مداح اس پارٹی میں شعیب ملک کی غیر حاضری پر پھر سے تذبذب کا شکار ہوگئے جس کے بعد ایک بار پھر سے شعیب ثانیہ کی دوری پر تبصرے سر اٹھانے لگے ۔ایک صارف نے ثانیہ کی الوداعی تصاویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ شعیب ملک کہاں ہیں؟ جس پر جواباً بھارتی صارف نے بتایا کہ پتی دیو پاکستان میں ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-03-09/news-1678357257-8832.jpg

نمرہ احمد نامی صارف نے لکھا کہ شعیب ملک پی ایس ایل میچز میں مصروف ہیں۔تحریمہ نامی صارف نے افسردہ ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شعیب ملک کیوں شریک نہیں ہوئے؟ایک صارف نے دونوں کے ایک ساتھ دکھنے کی خواہش بھی کرڈالی۔واضح رہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔