کس کو ہٹانا ہے، کس کو وزیراعلیٰ لگانا ہے ؟ چودھری سرور کا ردعمل آگیا

کس کو ہٹانا ہے، کس کو وزیراعلیٰ لگانا ہے ؟ چودھری سرور کا ردعمل آگیا
کیپشن: CM PUNJAB USMAN BUZDAR, Governor Ch Sarwar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ جب تک عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان، پارٹی اور اتحادیوں کا اعتماد حاصل ہے وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے، کس کو ہٹانا ہے کس کو وزیر اعلیٰ لگانا ہے یہ وزیراعظم کا اختیار ہے۔

لاہور ایکسپو میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ  اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی اب فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے، 172 اراکین کو قومی اسمبلی میں پورا کرنا اپوزیشن کا کام ہے،  تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو تسلیم کرنا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو ہارس ٹریڈنگ نہیں کرنی چاہیے یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی  ایک خاندان کی مانند ہے جس کو متحد رکھنا پارٹی قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے، جب پارٹیوں میں اختلافات پیدا ہو جائیں تو یہ نقصان دہ ہوتا ہے، علیم خان اور جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں، پارٹی قیادت کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنا چاہئے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor