میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بڑا دھچکا لگ گیا

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایجرٹن روڈ (راؤ دلشاد) میٹرو پولیٹن کارپوریشن  کو بڑا دھچکا، کنٹریکٹرز کا واجبات کی ادائیگی تک بائیکاٹ کرنے کا اعلان، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 15 کروڑ سے زائد مالیت کے ٹینڈرز منسوخ کر دیئے گئے۔

  کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر ٹینڈرز کا بائیکاٹ کیا گیا، درجنوں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے باوجود ادائیگی نہیں کی جارہی، گزشتہ کئی ماہ سے ترقیاتی سکیموں کے بلز کی ادائیگی نہیں کی گئی، مویشی منڈیوں، محرم الحرام اور ضرار شہید روڈ سمیت دیگر سکیموں کی ادائیگی نہیں کی گئی، ایم سی ایل کوارٹرز چوہان روڈ کی تزئین و آرائش کی ادائیگی بھی التواء کا شکار ہے، واجبات کی عدم ادائیگی پر شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

چیف میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچرعبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ جن ترقیاتی سکیموں میں شکایات ہیں، ان کی ادائیگی روکی گئی ہے، اب تک جو سکیمیں مکمل کی گئی ہیں ان کی ادائیگی کردی گئی ہے، کنٹریکٹرز کے بائیکاٹ پر ٹینڈرز منسوخ کیے، تاہم دوبارہ اخبار اشتہار بھجوایا جارہا ہے۔

دوسری جانب  میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترجیحی داتا دربار اپ لفٹنگ منصوبے کی راہ میں سرکاری ادارے ہی رکاوٹ بن گئے، داتا دربار کی بیرونی سکیورٹی دیوار کی کھدائی میں سرکاری اداروں کی عدم دلچسپی کا انکشاف ہوا ہے,  ایم سی ایل نے متعلقہ سرکاری اداروں کو سروسز منتقلی کیلئے مراسلہ ارسال کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer