ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود خان کیخلاف تحقیقات اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر نیب کو جواب داخل کرنے کیلئے پچیس مارچ تک مہلت دے دی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کی تو نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کا جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جسے دو رکنی بنچ منظور کر لیا. سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے اپنے خلاف نیب کی کارروائی اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا.
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سابق صوبائی وزیر کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ نیب نے انہیں الزام میں دوبارہ تحقیقات شروع کر دیں ہیں جس انکوائری بند کر دیا گیا. اس کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، نیب کے ایما پر بلاجواز نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے.
رانا مشہود کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نیب کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے ا ور ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے. دورکنی بنچ نے نیب کو جواب کے لئے مہلت کی استدعا دیتے ہوئے رانا مشہود کی درخواست پر مزید کارروائی 25 مارچ تک ملتوی کردی،احاطہ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ حکومت انتقامی کاروائیاں کررہی ہے ۔