ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات

ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) گرین ٹاؤن کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق قتل کے دل دہلادینے والے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے،ایسے واقعات پر قابو پانے کے لئے سکیورٹی اداروں کی جانب سے تو بہت دعوے کیے جارہے ہیں،وقتی طور پر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے مگر چند روز کے بعد حالات پھر پہلے جیسے ہوجاتے ہیں۔،پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے باوجود صوبے میں  قتل کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے۔ گرین ٹاؤن کے علاقے میں باپ سمیت اسکے 3 بچوں کا قتل کردیا گیا، مقتولین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مقتول پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا جبکہ مقتول نے 2 شادیاں بھی کر رکھی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلی بیوی کے اہل خانہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق مقتولین میں 60 سالہ اسحاق، 15 سالہ ابوذر، 20 سالہ عاطیقہ اور 16 سالہ حسنہ شامل ہیں۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔