ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں قتل کی لرزہ خیز واردات

پنجاب یونیورسٹی میں قتل کی لرزہ خیز واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) نامعلوم افراد درزی سہیل کو یونیورسٹی کے ہاسٹل ایریا میں قتل کر کے فرار ہوگئے، مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔

رات گئے پنجاب یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل نمبر1 میں روڈ پر قتل کی لرزہ خیز واردات میں مقتول کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق حجرہ شاہ مقیم سے تھا اوروہ ہاسٹل میں بطور درزی کام کرتا تھا۔ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی خالد خان کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان یہاں درزی کے ہاں ملازم تھا، کیس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جس پروہ تحقیق کر رہی ہے انتظامیہ ہر طرح سے تعاون کرے گی۔

طلباء نے پنجاب یونیورسٹی کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے کہتے ہیں اس طرح سے یونیورسٹی میں طلباء بھی محفوظ نہیں ہیں، یونیورسٹی سکیورٹی کے افراد بھی موقع پر تاخیر سے پہنچے۔ پولیس نے مقتول کے بہنوئی اللہ دتہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer