ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار وطن پر قربان ، محسن نقوی کی نماز جنازہ میں شرکت، لواحقین سے تعزیت

 فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار وطن پر قربان ، محسن نقوی کی نماز جنازہ میں شرکت، لواحقین سے تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار وطن پر قربان  ہوگئے ۔ حسن خیل کے علاقے میں خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے  فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار شہید ہوئے ۔  

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر میں جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری  نے  شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی ۔ 

 محسن نقوی اور طلال چوہدری نے  شہداءنائیک عامر، لانس نائیک محمد یوسف، لانس نائیک محمد ریاض، سپاہی اجمیر، احسان اور ریاض کی قربانی کو خراجِ عقیدت، لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور دلاسہ دیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین کے بلند حوصلے کو سراہا ۔ 

‎محسن نقوی نے کہا شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ‎قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداء کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ‎شہداء کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
‎‎طلال چوہدری نے کہا ‎پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور یکسو ہے۔‎امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔‎‎
آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری ، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اے، کمشنر و ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر افسران نے بھی  نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ 

آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا